🌹کون مخدوم اشرف سمنانی🌹*
(عرس مخدومی پر خصوصی پیشکش)
! از قلم شبیر احمد راج محلی!
---------مختصر تعارف------------
وہ مخدوم اشرف سمنانی چشتی رضی
اللہ عنہ جن کی پیدائش کی بشارت سرور کائنات۔ مولائے کل۔جان عالم ۔ نبی اکرم۔ ﷺ۔ نے
دی
۔وہ مخدوم ا شرف سمنانی جنکی ولایت اور جہانگیریت کا چرچا آپ کی پیدائش
سے بہت پہلے سرزمین ہند میں آپ کے جد امجد حضرت شمس الدین نور بخشی رضی اللہ عنہ سے حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی چشتی رضی اللہ
عنہ نے فرمائی**
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جو مجذوب وقت حضرت ابراہیم کی نظر عنایت ہیں۔
وہ مخدوم اشرف سمنانی جنکے والد سلطنت سمنان کے بادشاہ ۔ولی کامل۔متقی وقت ۔پابند و
صوم وصلواة۔ حضرت سید ابراہیم نور بخشی رضی
اللہ عنہ ہیں۔
وہ مخدوم اشرف سمنانی جنکی والدہ
وقت کی عابدہ ۔زاہدہ ۔ساجدہ۔ متقیہ ۔قرآن پاک کی قاریہ۔بنت حضرت خواجہ احمد یسوی(رضی
اللہ عنہ) حضرت سیدہ خدیجہ(رضی اللہ عنہا)ہیں
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جو نجیب الطرفین سید ہیں وہ مخدوم اشرف سمنانی
جنکی ولادت مبارک ٧١٢ ھ میں ہوئی(اختلاف روایت کے ساتھ)وہ
مخدوم اشرف سمنانی جو مادر زاد ولی تھے*
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جن کی رسم بسم اللہ خوانی حضرت عماد الدین تبریزی
رضی اللہ عنہ نے چار سال چار مہینہ چار دن میں فرمائی
۔ وہ مخدوم اشرف سمنانی جنہوں نے
ایک ہی سال کے اندر قرأت سبعہ کے ساتھ قرآن پاک حفظ فرمالیا
جبکہ آپ اس وقت صرف ٧سال کے تھے
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جنہوں
نے صرف ١٤ سال کی عمر میں مروجہ علوم و فنون
کی تکمیل فرمالیا
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جو والد محترم کے وصال کے بعد سلطنت سمنان کے
بادشاہ بنے جبکہ آپ اس وقت صرف ١٥سال کے تھے
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جنہوں نے لگ بھگ ١٠ سال شان و شوکت کے ساتھ سلطان سمنان بنکر
حکمرانی کی اور عدل وانصاف کی وہ مثال قائم فرمائی کہ ہر چہار جانب آپ کے عدل انصاف
کے چرچے ہونے لگے
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جو بادشاہ وقت ہوکر بھی ایک وقت کی فرض نماز
تو دور کی بات سنت ونوافل تک ترک نہ فرمائی
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جنکی عالم رویا میں حضرت خضر علیہ السلام سے
بار بار ملاقات ہوتی رہیں
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جنہوں نے دنیاوی ۔سلطنت۔ تخت وتاج ۔کو چھوڑ کر
روحانیت کی سلطنت کو ترجیح دی اور فقیری اختیار
فرمالی
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جو اپنے پیر ومرشد حضرت علاء الحق والدین گنج
نبات چشتی رضی اللہ عنہ کے دست حق پرست پر بیعت ہونے کیلئے سمنان سے چل کر ملک ہند
کے صوبہ بنگال کے شہر پنڈوا تک تشریف لے آئے۔وہ مخدوم اشرف سمنانی جنکی آمد کی خبر
آپ کے پیر ومرشد کو حضرت خضر علیہ السلام نے ٧٠بار دی
۔وہ مخدوم اشرف سمنانی کہ جب آپ کی آمد کی خبر آپ کے پیر ومرشد کو ہوئی
تو آپ کو لانے کیلئے اور آپ سے ملاقات کیلئے آپ کے استقبال کیلے خود آپ کے پیر ومرشد خانقاہ پنڈوا شریف سے باہر مریدوں کا ہجوم لیکر
نکلیں
No comments:
Post a Comment