فضیلت اسمائے اہل بدر - Dars-e-Quran

Dars-e-Quran

I must strive to reform my self and people of the entire world Insh'ALLAH

Tuesday, May 12, 2020

فضیلت اسمائے اہل بدر

فضیلت اسماے اہل بدر
چوروں سے گھر کی حِفاظَت (حکایت):
ایک بزرگ  سے منقول ہے کہ جب وہ حج کےاِرادے سے بیت اللہ شریف کی طرف 
روانہ ہونے لگے تو انہوں نے ایک کاغذ پر اہلِ بدرکے مبارک نام تحریر کر کے اسے دروازے کے اوپر کی چوکھٹ میں رکھ دیا۔ یہ مال دار آدمی تھے۔ ان کے جانے کے بعد چور چوری کی غرض سے ان  کے گھر  کی طرف آئے، جب وہ  چھت  پر چڑھے تو (گھر کے اندر سے) باتیں کرنے کی آواز اور ہتھیاروں کی جھنجھناہٹ ان کے کانوں میں پڑی چنانچہ وہ واپس چلے گئے ،پھر دوسری رات آئے تب بھی اسی طرح کیآوازیں سنائی دیں، اس کے بعد ایک بار پھر آئے 
اور وہی آوازیں سنائی دیں، اب وہ گھرمیں دا ِخل ہونے سے باز آ گئے۔ جب وہ بزرگ  حج سے واپس آئے تو چوروں کا سردار ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں آپ کو اللہ پاک کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، مجھے بتایے  کہ آپ گھر میں حِفاظَت کے کیا اتظامات کر کے گئے تھے؟ فرمایا: میں نے صرف اتنا کیا کہ ایک کاغذ پر اللہ پاک کایہ فرما ِن عظیم لکھا:
وَ لَا يَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَا١ۚوَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ۰۰۲۵۵
اور تمام اہلِ بدرکے مبارک نام تحریر کیے ، یہی وہ چیزتھی جسے میں نے گھر میں رکھا تھا۔ 
یہ سن کر چوروں کے سردار نے کہا :مجھے یہ کافی ہے۔

بحوالہ:اہل بدر کے فضائل،ترجمہ و تلخیص محمد خرم شہزاد

No comments: