SURAH FATIHA MUKHTASAR TAFSIR - Dars-e-Quran

Dars-e-Quran

I must strive to reform my self and people of the entire world Insh'ALLAH

Tuesday, April 23, 2019

SURAH FATIHA MUKHTASAR TAFSIR

SURAH FATIHA MUKHTASAR TAFSIR

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ساری خوبیاں اچھائیاں برتریاں (حمد)صرف مخصوص (اللہ ہی کیلئے)ہے۔خواہ وہ میری حمد ہو یا دوسروں کی، گناہ گاروں کی ہویا نیکوکارکی، اولیا ٔ کی،یا پیکرحمد سید الانبیا ٔ کی ۔ وہ اللہ جو پالنے والا اور (پروردگار) اس جہاں کا اس جہاں کا غرض(سارے جہانوں کا) ہے۔
اور اپنے سب بندوں پر (بڑامہربان)ہے اور مومن ہو یا کافر سب پر مہربانی فرماتا ہے اور قیامت کے دن مسلمانوں میں گناہ گاروں کووہی (بخشنےوالا)ہے۔
(مالک روزجزاکا )
(چلا ہم کو راستہ سیدھا)
یا اللہ ہماراچلنا کیا اورہم چل ہی کیاسکتے ہیں بس اپنے کرم سے چلا ہم کو اس راستہ پرجوتجھ تک پہنچا ہے۔ موجود بھی ہے۔ بلکل سیدھا بھی ہے۔
(راستہ ان کا کہ انعام فرمایا تونے جن پر)
اور تیرے انعام فرمانے سے جانا کہ وہ راستہ اچھا ہے۔وہ تیرے انبیا ٔ وصدیقین و شہدا ٔ و صالحین کا راستہ ہے۔
(نہ ان کا کہ غضب فرمایا گیا جن پر اور نہ گمراہوں کا)
آمین

No comments: