اور ان لوگوں کو خو شخبری دو جو ایمان لاۓ اور انہوں نے اچھے عمل کۓ کہ ان کے لۓ ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں - جب انہیں ان باغوں سے کوئ پھل کھانے کو دیا جاۓگا تو کہیں گے,
یہ تو وہی رزق ہے جو ہمیں پہلے دیا گیا تھا حالانکہ انہیں ملتا جلتا پھل (پہلے) دیا گیا تھا اور ان (جنتیوں) کے لۓ ان باغوں میں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے - بیشک اللہ اس سے حیا نہیں فرماتا کہ مثال سمجھانے کے لۓ کیسی ہی چیز کا ذکر فرماۓ مچھر ہو یا اس سے بڑھ کر - بہر حال ایمان والے تو جانتے ہیں کہ یہ ان کے رب کی طرف سے حق ہے اور رہے کافر تو وہ کہتے ہیں اس مثال سے اللہ کی مراد کیا ہے ؟اللہ بہت سے لوگوں کو اس کے ذریعے گمراہ کرتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت عطافرماتا ہے اور اس کے ذریعے صرف نافرمانوں ہی کو گمراہ کرتا ہے.
(سورۃ البقرۃ آیت 25 تا 26 ترجمہ)
No comments:
Post a Comment